پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن (PMMAF) کے مطابق پاکستانی مکس مارشل آرٹس کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قائم ہوا ہے، جب 20ویں ایشیئن گیمز، آئچی-ناگویا 2026 میں پہلی مرتبہ مکس مارشل آرٹس (MMA) کو شامل کیا گیا اور پاکستان اس تاریخی ایونٹ کا باضابطہ حصہ بنا
ایشین گیمز،ابو ہریرہ آئی ٹی او ریفری منتخب،عاصم خان ایتھلیٹ ،دلاور خان ٹیم آفیشل مقرر

مزید خبریں
لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن (PMMAF) کے مطابق پاکستانی مکس مارشل آرٹس کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قائم ہوا ہے، جب 20ویں ایشیئن گیمز، آئچی-ناگویا 2026 میں پہلی مرتبہ مکس مارشل آرٹس (MMA) کو شامل کیا گیا اور پاکستان اس تاریخی ایونٹ کا باضابطہ حصہ بنا۔اس موقع پر ایشین مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن (AMMA) نے پاکستان کے ٹاپ رینکڈ اور تجربہ کار MMA ریفری ابو ہریرہ کو ایشین گیمز کے MMA مقابلوں کے لیے International Technical Official (ITO)/Referee کے طور پر منتخب کیا ہے۔ یہ انتخاب پاکستان کے لیے اعزاز کے ساتھ ساتھ ملکی MMA ریفریئنگ کے معیار اور صلاحیتوں کا بین الاقوامی اعتراف بھی ہے۔اسی تاریخی ایونٹ میں عاصم خان پہلے پاکستانی MMA ایتھلیٹ کی حیثیت سے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جبکہ دلاور خان سنان پاکستان MMA ٹیم کے ٹیم آفیشل کے فرائض انجام دیں گے۔پی ایم ایم اے ایف کے صدر ذوالفقار علی نے پاکستان کی ایشین گیمز میں تاریخی شرکت اور بالخصوص ابو ہریرہ کے بطور آفیشل انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں MMA کی شمولیت اور پاکستان کی بطور ایتھلیٹ و آفیشل نمائندگی پاکستانی مکس مارشل آرٹس کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ یہ اعزاز پاکستان کے نوجوان MMA ایتھلیٹس اور آفیشلز کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ انہوں نے ابو ہریرہ، عاصم خان اور دلاور خان سنان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔پی ایم ایم اے ایف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ان نمائندوں کی کامیابی، بہترین کارکردگی اور ملک کے لیے اعزاز کے حصول کے لیے خصوصی دعائیں کریں،پاکستان کا MMA سفر ایک نئے اور تاریخی دور میں داخل ہو چکا ہے۔







