وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کےمثبت اثرات، میری ٹائم سیکٹر میں نمایا ں کامیابیاں

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کےمثبت اثرات، میری ٹائم سیکٹر میں نمایا ں کامیابیاں

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کےمثبت اثرات سے میری ٹائم سیکٹر میں نمایا ں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پاکستان کی 100 ارب ڈالر سے زائد بلیو اکانومی صلاحیت سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈلنگ کی استعداد رکھتی ہے۔ پاکستان کا منفرد جغرافیائی محلِ وقوع جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرقِ وسطیٰ کو تجارتی روابط کے لیے جوڑتا ہے۔پاکستان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے تجارت، شراکت داری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

پاکستان کا میری ٹائم شعبہ مؤثر حکمرانی، جدید انفراسٹرکچر اور شفاف نظام کے ذریعے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ طویل المدتی اصلاحات سے ساحلی پٹی کو قومی معیشت، علاقائی تجارت اور عالمی روابط کے فعال مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ میری ٹائم اصلاحات صرف بندرگاہوں اور جہازوں تک محدود نہیں بلکہ خود انحصاری اور معاشی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔

وزیراعظم ٹاسک فورس 99نکاتی میری ٹائم روڈ میپ پاکستان کے بحری وسائل کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی جانب تاریخی قدم ہے۔میری ٹائم شعبے میں جاری اصلاحات پاکستان کو خود انحصاری اور عالمی بحری معیشت میں مضبوط مقام دلانے کی بنیاد بن رہی ہیں۔