پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مری کے مختلف علاقوں میں اچانک معائنے کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے متعدد فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی، جرمانے عائد کیے اور بعض مالکان کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی وارننگز جاری کیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مری میں ناقص اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے متعدد فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی

مزید خبریں
راولپنڈی۔13ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مری کے مختلف علاقوں میں اچانک معائنے کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے متعدد فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی، جرمانے عائد کیے اور بعض مالکان کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی وارننگز جاری کیں۔ ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف بازاروں، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، بیکریز اور جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا اور حفظان صحت کے اصولوں سمیت فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ دوران معائنہ بعض مقامات کے کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی موجودگی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے بھی حاصل کر کے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے کہا ہے کہ سیاحوں اور مقامی شہریوں کو معیاری، صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں اور چیکنگ مہم بلا تعطل جاری رکھی جائے گی۔








