ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان،کشمیر، خطہ پو ٹھوہار اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان،کشمیر، خطہ پو ٹھوہار اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران جنوب مشرقی سندھ اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقاما ت پرآندھی ، موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم سب سے زیادہ بارش پنجاب :لاہور(سٹی 12، ائیر پورٹ 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ ، نوکنڈی ، سبی ، مٹھی اور تر بت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔