گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی کے 39 ہزارہ کے صدر ڈاکٹر بنارس خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی کے 39 ہزارہ کے صدر ڈاکٹر بنارس خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی کے 39 ہزارہ کے صدر ڈاکٹر بنارس خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔اتوار کو گورنر آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوجوان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور ملک کا روشن مستقبل ہیں، نوجوانوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی سرگرمیوں میں بھرپور مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔گورنر نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیمی فعالیت اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ڈاکٹر بنارس خان نے پیپلز یوتھ اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی محبت اور حوصلہ افزائی پر انکا شکریہ ادا کیا۔