علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2026کے داخلہ جات میں 21 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2026کے داخلہ جات میں 21 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی

مزید خبریں
خانیوال ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2026کے داخلہ جات میں 21 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔ سمسٹر خزاں2026میں جن پروگراموں میں داخلہ جات جاری ہیں، ان میں میٹرک(سائنس ،جنرل،درس نظامی اور اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ)،چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ و ڈپلوماز،ایف ایس سی (پری میڈیکل/پری انجینئرنگ)،آئی کام ،ایف اے(جنرل،درس نظامی، اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ)،بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)،بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی اے اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ کے لیے،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی،بی ایس /ایم اے /ایم ایس سی کی بنیاد پر بی ایڈ ٹیچر ٹریننگ پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اورڑیڈھ سالہ) ،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،بی بی اے(چار سالہ،اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز، شامل ہیں یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک ،ایف اے/آئی کام،ایف ایس سی،ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایڈپروگرامزمیں طلباء وطالبات آن لائن یا داخلہ فارم پر اپلائی کرسکتے ہیں جب کہ دیگر پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کر یں گے آن لائن اپلائی کے لیے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے طلباء وطالبات فری آن لائن داخلہ اپلائی کروا سکتے ہیں۔مزیدبرآں یہ کہ تمام طلباء و طالبات داخلہ فیس الائیڈ بینک لمٹیڈ،مسلم کمرشل بینک لمٹیڈ،فرسٹ وویمن بینک لمٹیڈاور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی بینک برانچ یاجاز کیش،ایزی پیسہ،اور یو پیسہ کے ذریعے بھی جمع کرسکتے ہیں۔ تمام پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔داخلہ جات کے بارے میں مزید معلومات فون نمبر061-9220201 & 61-9330410سے بھی لی جا سکتی ہیں








