نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایم ٹو موٹروے پر کلر کہار کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کلر کہار، موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایم ٹو موٹروے پر کلر کہار کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گشت پر مامور افسران نے مشکوک حرکات پر دو گاڑیوں کو روکا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان گاڑیاں موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ تلاشی کے دوران دونوں گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے 155 کلوگرام افیون اور 88 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ منشیات مبینہ طور پر خیبر پختونخوا سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھیں۔ موٹروے پولیس نے برآمد شدہ منشیات اور دونوں گاڑیاں مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دی ہیں۔








