سی سی ڈی اٹک کی ٹیم اور عادی نقب زن و چور گینگ کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران گینگ کا سرغنہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے سی سی ڈی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔
اٹک ،سی سی ڈی اٹک کی ٹیم اور عادی نقب زن و چور گینگ کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران گینگ کا سرغنہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا

مزید خبریں
اٹک۔ 14 ستمبر (اے پی پی):سی سی ڈی اٹک کی ٹیم اور عادی نقب زن و چور گینگ کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران گینگ کا سرغنہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے سی سی ڈی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بروتھا روڈ نزد ریلوے پل کے علاقے میں پیش آیا جہاں عادی نقب زن و چور گینگ کے ارکان نے سی سی ڈی ٹیم پر مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گینگ کا سرغنہ عمیر ولد منیر شاہ قوم خٹک سکنہ گھوڑا مار، حال نزد اسلام لائن شین باغ، تحصیل و ضلع اٹک زخمی ہوگیا، جسے سی سی ڈی اہلکاروں نے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نقب زنی اور چوری کے درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والا اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ زخمی گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال اٹک منتقل کردیا گیا ہے








