وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور خطے کو جدید، ڈیجیٹل، شفاف اور تیز رفتار گورننس کی جانب لے جانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے
مظفرآباد ،تعلیم، صحت اور روزگار حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم افتخار گیلانی

مزید خبریں
مظفرآباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور خطے کو جدید، ڈیجیٹل، شفاف اور تیز رفتار گورننس کی جانب لے جانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ہر بچے کو تعلیم، ہر مریض کو علاج اور ہر نوجوان کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ترقی کے ثمرات صرف بڑے شہروں تک محدود نہ رہیں بلکہ ترقی کا سفر آزادکشمیر کے ہر گھر کی دہلیز تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتی نظام میں شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ آزاد خطے کو جدید، ڈیجیٹل اور مؤثر طرز حکمرانی کی جانب لے کر جائیں گے تاکہ شہریوں کو سرکاری خدمات کے حصول میں آسانی ہو اور انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے، جبکہ بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کی بنیاد فراہم کرنا بھی حکومتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح اور خوشحالی کے لیے جاری ترقیاتی سفر کو مزید تیز کیا جائے گا








