فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شہریوں کو ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک لازمی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے
شہریوں کو ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک لازمی جمع کرانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شہریوں کو ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک لازمی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ایف بی آر کے مطابق شہری ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ایف بی آر کے مطابق فائلر بننے سے کئی فوائد سے استفادہ کیا جا سکتا ہے،فائلرز کےلئے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں جبکہ گاڑی کی خریداری پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی ٹیکس میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اسی طرح جائیداد کی خرید و فروخت پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی کم ٹیکس دینا پڑتا ہے۔فائلرز کے لئے قومی بچت کی سکیموں اور بینک منافع پر نان فائلر کے مقابلے میں آدھے ٹیکس جبکہ زائد ادا شدہ یا منہا شدہ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ اور ریفنڈ کا قانونی حق بھی حاصل ہوتا ہے۔







