کراچی، ہائپر سٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں سمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح

کراچی، ہائپر سٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں سمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح

کراچی۔ 14 ستمبر (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیر کے روز ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں سمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

سمارٹ پارکنگ سسٹم شہریوں کو پارکنگ کی بہتر، منظم اور جدید سہولت فراہم کرے گا۔ اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کلفٹن کے اہم مقام پر سمارٹ پارکنگ سسٹم کا قیام شہری سہولیات میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کے لیے پارکنگ کے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں