لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا
پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک، تاہم بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،بعض مقامات پر ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم خطہ پوٹھوہار میں شام کے وقت تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27اور زیادہ سے زیادہ 34 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح99 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 94،برکی روڈ91،پیرگاون سثی 112،ماڈل ٹاون 88، عسکری ٹین64،اے آر سی لاہور 109،بیدیاں روڈ 96 اور علامہ اقبال ٹاون میں 88 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








