چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب، اعلیٰ عدلیہ، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب، اعلیٰ عدلیہ، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

مظفر آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے صاحبزادے سکندر سعید راجہ ایڈووکیٹ کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اعلیٰ عدلیہ، سیاسی و عسکری قیادت، وکلا، صحافتی، مذہبی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے معزز ججز، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز،

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، قائم مقام صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی، چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی قومی احتساب بیورو (نیب) سید احتشام قادر، مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ، سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں ایڈووکیٹ جنرلز، ایڈیشنل اٹارنی جنرلز، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر محمد مسعود چشتی و ممبران پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان ہارون الرشید و ممبران سپریم کورٹ بار، سینئر وکلا جن میں شیخ اکرم، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آزاد جموں و کشمیر بار کی قیادت سمیت ممتاز قانونی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

صحافتی برادری کی جانب سے معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی، سینئر صحافی محسن بیگ، اے آر وائی لاہور سے وابستہ غلام حسین سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مذہبی و روحانی شخصیات، دربار حضرت بری امام سرکار سے وابستہ خدام، اسلام آباد میں مقیم اسپین کے سفارت خانے کے مندوبین، تعلیمی و سماجی حلقوں کے نمائندگان، جبکہ کاروباری شخصیات میں میاں مقبول، راجہ نصیر، سردار یاسر الیاس، راجہ شہزاد، راجہ مختار سونی، ادریس انور سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ دعوتِ ولیمہ کے موقع پر مہمانوں نے سکندر سعید راجہ ایڈووکیٹ اور ان کے اہلِ خانہ کو شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں