میرے دفترکے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر

میرے دفترکے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر

مظفر آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ میرے دفترکے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، حکومت ایسے منصوبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جن کا فائدہ براہِ راست عوام کے گھروں اور دہلیز تک پہنچے۔ عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاوس مظفرآباد میں آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل، سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ریاست کے تمام علاقوں کی تیز رفتار ترقی پر کام کررہی ہے۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں عام آدمی کی زندگی آسان بنانا، دور دراز علاقوں تک ترقی کے ثمرات پہنچانا اور عوامی ضروریات کے مطابق منصوبوں کو آگے بڑھانا شامل ہے۔

مزید خبریں