میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
کراچی میں بارش کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

مزید خبریں
کراچی۔ 14 ستمبر (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میئر کراچی کی جانب سے بارش کے دنوں تک محکمہ میونسپل سروسز اور انجینئرنگ کے عملے کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ شہر کے مرکزی مقامات اور نالوں پر پانی کی نکاسی کے لیے پمپس اور پمپس اسٹیشنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ قلندریہ، زہری ہاؤس، حب ریور روڈ اور دیگر مقامات پر عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ ساتھ واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ کا عملہ بھی فیلڈ میں موجود رہے گا اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مانیٹرنگ سیل تشکیل دیا جائے گا۔








