پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری بے نظیر بھٹو شہید تھرو بال چیمپئن شپ 13 نومبر سے کراچی شروع ہو گی
دوسری بے نظیر بھٹو شہید تھرو بال چیمپئن شپ 13 نومبر سے شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری بے نظیر بھٹو شہید تھرو بال چیمپئن شپ 13 نومبر سے کراچی شروع ہو گی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں مختلف بھر ڈیپارٹمنٹ، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشن کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








