امریکی ایوان نمائندگان کی رولز کمیٹی نے روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے کر اسے ایوان کو بھجوا دیا ۔
امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے روس پر پابندیاں سخت کرنے کا بل منظور کرلیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔15ستمبر (اے پی پی):امریکی ایوان نمائندگان کی رولز کمیٹی نے روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے کر اسے ایوان کو بھجوا دیا ۔
فاکس نیوز کے مطابق بل پر غور کے طریقہ کار کی منظوری کے لیے کمیٹی کے 7 ارکان نے حق میں جبکہ 3 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ کمیٹی نے ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی کئی ترامیم بھی مسترد کردیں جس کے بعد بل ایوان نمائندگان کو بھیج دیا گیا جو 15 ستمبر کو ہی بل پر بحث شروع کرنے اور ابتدائی طریقہ کار سے متعلق ووٹنگ کرنے پر غور کرسکتا ہے، اگر بل یہ مرحلہ عبور کرلیتا ہے تو حتمی ووٹنگ اگلے روز ہونے کا امکان ہے۔بل کے بنیادی مصنف امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم تھے جن کا 11 جولائی کو انتقال ہوگیا تھا۔
امریکی سینیٹ نے 7 اگست کو اس قانون سازی کی منظوری دی تھی۔ ایوان نمائندگان سے منظوری کی صورت میں بل دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیا جائے گا۔مجوزہ قانون میں روس کے اعلیٰ سیاسی و فوجی حکام اور سرکاری ملکیتی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ روس کے تجارتی شراکت داروں پر ثانوی پابندیاں لگانے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔بل کے تحت امریکا کو روسی تیل اور گیس کے بڑے خریدار ممالک پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ قانون سازی میں ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں








