لیسکو میں 14 افسران کو ٹائم سکیل ترقی دے دی گئی،ترجمان

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات اور کمپنی کی پالیسی کے مطابق لیسکو میں14 افسران کو بی پی ایس18 سے بی پی ایس19 میں ٹائم سکیل ترقی دے دی گئی ہے۔

لاہور۔15ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات اور کمپنی کی پالیسی کے مطابق لیسکو میں14 افسران کو بی پی ایس18 سے بی پی ایس19 میں ٹائم سکیل ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں محمد رضوان فیاض، ڈپٹی منیجر آپریشن، عابد حسین، ڈپٹی منیجر آپریشن، عظمی جہاں زیب، ڈپٹی منیجر ڈیزائن ٹی اینڈ جی، عرفان علی مسعود، ڈپٹی منیجر ٹیک سنٹرل سرکل اور شاہد اقبال ملک، ڈپٹی منیجر آپریشن بچیکی شامل ہیں۔ اسی طرح محمد زبیر سرور، ڈپٹی منیجر کنسٹرکشن سائوتھ ڈویژن، تنویر احمد خان، ڈپٹی منیجر کنسٹرکشن اوکاڑہ ڈویژن، عطا المجیب، ڈپٹی منیجر آپریشن پھول نگر، محمد طاہر، ڈپٹی منیجر آپریشن گلبرگ اور محمد اجمل شاہد، ڈپٹی منیجر میٹریل پی اینڈ پی ڈسٹری بیوشن کو بھی ٹائم سکیل ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے دیگر افسران میں محمد ابوبکر خان، ڈپٹی منیجر پروکیورمنٹI، ثنا محمد، ڈپٹی منیجر آپریشن شاہ پور، محمد بشارت بشیر، ڈپٹی منیجر زیر نگرانی چیف انجینئر آپریشن اینڈ مینٹیننس ڈسٹری بیوشن اور عامر فضل، ڈپٹی منیجر ریجنل اسٹور شالامار شامل ہیں۔ سی ای اولیسکو نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں مزید محنت، لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ پالیسی، قواعد و ضوابط اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران و ملازمین کی ترقی اور پیشہ ورانہ حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔