سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈ کی پانچویں فتح،ایلچے کو 2-3 سے ہرا دیا

ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے چھٹے میچ میں ایلچے کلب کو ہرا کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید مضبوط کرلی ۔

میڈرڈ۔16ستمبر (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے چھٹے میچ میں ایلچے کلب کو ہرا کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید مضبوط کرلی ۔

ای ایس پی این کے مطابق ریال میڈرڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد حریف ایلچے کلب کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے میٹیاس ڈٹورو،کیلین ایمباپے اورکارلوس ایسپی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں پانچویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

بدھ کو سٹیڈیو مارٹینز ویلرو، ایلچے، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ اور ایلچے کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم نے میزبان حریف ایلچے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے میٹیاس ڈٹورو،کیلین ایمباپے اورکارلوس ایسپی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میزبان ایلچے کی جانب سے ابیئل اوسوریو اور فرنینڈو نینو نے بالترتیب میچ کے 71 اور 83 ویں منٹ پر ایک، ایک گول سکور کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں پانچویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد فاتح ٹیم کی لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔

ریال میڈرڈ کی ٹیم لیگ میں اپنا ساتواں میچ 20ستمبر کو ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف ریاض ایئر میٹرو پولیٹانو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گی۔ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جن میں دفاعی چیمپئن بارسلونا،ریال میڈرڈ،ریال بیٹس،الاویس،اٹلیٹکو میڈرڈ،سیویلا،ڈیپورٹیوو لا کورونا،ایسپانیول،ایتھلیٹک بلباؤ،ریسنگ سانٹانڈر،اوساسونا،ریال سوسیڈاد،لیوانٹے ،گیٹافے،سیلٹا ویگو،رائیو والیکانو،مالاگا،ویلریال،الچیز اور والنسیا شامل ہیں۔