پرائیویٹ حج سکیم کے 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل ، 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں،وزارت مذہبی امور
پرائیویٹ حج سکیم کے 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل ، 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں،وزارت مذہبی امور

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):پرائیویٹ حج سکیم کے 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو گئی ، اس سکیم کی 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔ بدھ کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل پر منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج موجود ہیں ۔ حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکائونٹس میں واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن جمع کرائی گئی۔ وزارت نے متنبہ کیا ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی کے لیے صرف "پاک حج ایپ” یا "حج پورٹل” استعمال کریں،عازمین حج کسی غیر مجاز فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ نشستوں کی دستیابی تک یا 20 نومبر تک جاری رہے گی۔\








