لاہور کے محب محبوب ورلڈ سکلز شنگھائی 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):کھانا پکانے کے شوق کو پیشہ ورانہ مہارت میں تبدیل کرنے والے لاہور کے نوجوان محب محبوب نے نیشنل سکلز مقابلے میں کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوالیفائی کرلیا، وہ ورلڈ سکلز شنگھائی 2026 میں کوکنگ کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے مطابق محب محبوب نے اپنی مہارت کا سفر ضلعی سطح …

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):کھانا پکانے کے شوق کو پیشہ ورانہ مہارت میں تبدیل کرنے والے لاہور کے نوجوان محب محبوب نے نیشنل سکلز مقابلے میں کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوالیفائی کرلیا، وہ ورلڈ سکلز شنگھائی 2026 میں کوکنگ کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے مطابق محب محبوب نے اپنی مہارت کا سفر ضلعی سطح کے مقابلے سے شروع کیا اور نیوٹیک ورلڈ سکلز پاکستان کے تحت قومی مہارت کے مقابلے تک پہنچے۔

اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، محنت اور کھانا پکانے کے شوق کے باعث انہوں نے مختلف مراحل میں درپیش چیلنجز کامیابی سے عبور کیے۔نیوٹیک کی رہنمائی، تربیت اور عالمی مقابلے کے لیےتیاری کے بعد محب محبوب اب شنگھائی، چین میں منعقد ہونے والے ورلڈ سکلز مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ نیوٹیک کے مطابق محب محبوب کا سفر نوجوانوں کے لیے اس امر کی مثال ہے کہ پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل محنت کے ذریعے مقامی سطح سے عالمی سطح تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔