ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کرتےہوئے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی پر 4 گیس میٹر منقطع کر دئیے ہیں۔
سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، 4 میٹر منقطع، 55 کیسز کی چیکنگ

مزید خبریں
ملتان۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کرتےہوئے مختلف علاقوں میں 55 مقامات کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی پر 4 گیس میٹر منقطع کر دئیے ہیں۔ دو میٹر الٹے نصب کیے گئے تھے جبکہ دو صارفین کمپریسر کے استعمال کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جس پر متعلقہ میٹر منقطع کر دئیے گئے۔جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا کہ کارروائیوں کا مقصد گیس چوری کا خاتمہ، گیس پریشر میں بہتری اور صارفین کو بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس صارفین کی جان و مال کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ گیس کی بو محسوس ہونے کی صورت میں فوری طورپرکھڑکیاں اوردروازے کھول دیں اورگیس یا بجلی سےچلنے والے آلات ہرگز آن نہ کریں۔ گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔








