انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن/ہائی سکیورٹی زون نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سکیورٹی نمائندگان کو فول پروف سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس ترجمان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد کے سلسلے میں سکیورٹی ڈویژن ایڈمن بلاک میں انگلینڈ کرکٹ …
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ اسلام آباد ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن/ہائی سکیورٹی زون نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سکیورٹی نمائندگان کو فول پروف سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس ترجمان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد کے سلسلے میں سکیورٹی ڈویژن ایڈمن بلاک میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سکیورٹی نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن/ہائی سکیورٹی زون کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات اور سکیورٹی پلان کے حوالے سے ای سی بی کی سکیورٹی ٹیم کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی، آمد و رفت کے روٹس، قیام گاہ، کرکٹ وینیو اور دیگر اہم مقامات پر کئے جانے والے حفاظتی اقدامات سمیت سکیورٹی پلان کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے، تمام اہم مقامات پر جامع حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مربوط حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن/ہائی سکیورٹی زون نے کہا کہ غیر ملکی مہمانوں اور کرکٹ ٹیم کی فول پروف سکیورٹی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی نمائندگان نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کئے گئے جامع اور فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سکیورٹی پلان کو سراہا۔








