پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز لیبر بیورو پنجاب محمد سلیم مغل نے مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کی موجودگی اور اسے سعودی فضائی دفاع کی جانب سے مار گرائے جانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی حرمت، سلامتی اور تقدس پوری امتِ مسلمہ کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں
مکہ مکرمہ کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، محمد سلیم مغل

مزید خبریں
لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز لیبر بیورو پنجاب محمد سلیم مغل نے مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کی موجودگی اور اسے سعودی فضائی دفاع کی جانب سے مار گرائے جانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی حرمت، سلامتی اور تقدس پوری امتِ مسلمہ کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں اور مقدس مقامات کو کسی بھی نوعیت کے خطرے سے محفوظ رکھنا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں جاری تنازعات کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ مقدس مقامات کو علاقائی یا جغرافیائی سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھا جانا چاہیے ۔ انہوں نے عالمی برادری، اسلامی ممالک اور خطے کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ مقدس مقامات کی حرمت اور سلامتی کو ہر قسم کی سیاسی و عسکری کشیدگی سے بالاتر رکھیں اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کریں جو مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات یا زائرین کے تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتے ہوں۔ محمد سلیم مغل نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت تمام مقدس مقامات کا امن و تحفظ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔








