وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا القدس شریف کے بارے میں او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس سے خطاب

استنبول ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فلسطینی عوام اور ان کی جائز جدوجہد کیلئے پاکستان کی دوٹوک حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کیلئے القدس شریف کے دارالحکومت کے ساتھ ایک خود مختار ریاست کا قیام بدستور واحد روڈ میپ ہے، پاکستان امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلم کرنے کا اپنا فیصلہ منسوخ …

استنبول ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فلسطینی عوام اور ان کی جائز جدوجہد کیلئے پاکستان کی دوٹوک حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کیلئے القدس شریف کے دارالحکومت کے ساتھ ایک خود مختار ریاست کا قیام بدستور واحد روڈ میپ ہے، پاکستان امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلم کرنے کا اپنا فیصلہ منسوخ کرے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل کرتے ہوئے دو ریاستی حل کا ازسرنو اعادہ کرے، مسئلہ کشمیر کے معاملہ پر بھی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا اور کشمیری عوام کی اپنی آزادی کیلئے منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اپنی سیاسی، اقتصادی، مواصلاتی اور تکنیکی کمزوریوں پر قابو پائے بغیر اپنے بھائیوں کا پائیدار دفاع کرنے سے قاصر ہوں گے خواہ وہ فلسطین میں ہوں یا کشمیر میں، امید ہے کہ غم و غصہ کے اظہار کے چند مظاہرے جوں کی توں صورتحال کی قبولیت میں تحلیل نہیں ہوں گے،او آئی سی سربراہ اجلاس امریکہ کے نظرثانی شدہ فیصلہ کو متفقہ طور پر مسترد کرے، دنیا بھر کے مسلمان انصاف اور آزادی کیلئے اکٹھے ہوں، ہمیں بین الاقوامی برادری میں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کوشش کرنے والوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں القدس شریف کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے القدس شریف پر او آئی سی کا غیر معمولی سربراہ اجلاس بلانے پر ترک صدر طیب اردوان اور ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کے بارے میں 1969ءکی رباط سربراہ کانفرنس نے یہ امید پیدا کی تھی کہ فلسطینی عوام سے ہونے والی ناانصافیوں اور مسلم دنیا کو درپیش تمام مسائل کے حوالہ سے مسلم امہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے متحد ہو کر جواب دے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply