ڈاکار یوتھ اولمپک گیمز کے لئے گھانا کا دستہ تیار، 13 ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئیں گے

ھانا اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ گھانا سینیگال کے شہر ڈاکار میں ہونے والے یوتھ اولمپک گیمز 2026 کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اکرا۔18ستمبر (اے پی پی):گھانا اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ گھانا سینیگال کے شہر ڈاکار میں ہونے والے یوتھ اولمپک گیمز 2026 کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اولمپک کمیٹی کے مطابق 13 سے 17 سال کی عمر کے 13 نوجوان ایتھلیٹس مختلف 8 کھیل کیٹیگریز میں مغربی افریقی ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ان تمام کھلاڑیوں نے بین الاقوامی فیڈریشن کے باقاعدہ کوالیفائنگ مرحلے کے ذریعے افریقی سرزمین پر پہلی بار منعقد ہونے والے ان یوتھ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ڈاکار یوتھ اولمپک گیمز 2026کا انعقاد 31 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہوگا، جس میں 25 کھیلوں کے مقابلوں کے لیے دنیا بھر سے تقریباً 2,700 ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ گھانا 2010 کے سنگاپور گیمز کے بعد سے یوتھ اولمپکس کے تمام سمر ایڈیشنز، بشمول 2014 کے نانجنگ اور 2018 کے بیونس آئرس گیمز، میں باقاعدگی سے شرکت کرتا آ رہا ہے۔

مزید خبریں