وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نےجمعہ کو بینظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مکمل کیے گئے ان مختلف رینوویشن کے کاموں کا معائنہ کیا
وزیر صحت بلوچستان کا بینظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نےجمعہ کو بینظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مکمل کیے گئے ان مختلف رینوویشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور طبی خدمات کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی۔وزیر صحت نے ہسپتال میں مکمل کیے گئے رینوویشن کے کاموں کو سراہتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر حسن بلوچ اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی بہتری اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی و معاون عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں طبی عملے کا کردار انتہائی اہم ہے۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال میں مزید بہتری کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال کی سہولیات اور خدمات کو مزید بہتر بنایا جائے، تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔








