وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی کوہاٹ پولیس لائنز کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کوہاٹ پولیس لائنز کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

گلگت۔ 18 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کوہاٹ پولیس لائنز کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔​وزیراعلیٰ نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور غیر انسانی فعل ہے۔

دشمن ایسے بزدلانہ اقدامات کے ذریعے ملک میں بدامنی پھیلا کر اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتا۔ پوری قوم اور سیکیورٹی ادارے متحد ہو کر دہشت گردی کی اس لعنت کا مکمل خاتمہ کریں گے۔​وزیر اعلیٰ نے دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔