حافظ آباد،ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ بلاول علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضہ ارشد

حافظ آباد۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ بلاول علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضہ ارشد،ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد شفیق بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری،ایڈمن آفیسر محسن علی سمیت ضلعی انتظامیہ،قانونی ماہرین،حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں پیرا فورس کے دیگر افسران اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں پیرا فورس کی مجوعی کارکردگی،محکمانہ اہداف اور انکی تکمیل،عوامی ریلیف کے اقدامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کے لیے بنائے جانے والی پیرا فورس کو محکمانہ پالیسیوں،آئین و قانون کے تحت عوام کو ہرممکن ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈہر ماہ پیرا فورس انفورسمنٹ افسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لے گا جس کا مقصد انکی محکمانہ کارکردگی کو جانچنا اور اسے مزید بہتر بناتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔