ڈی ایس پی ریگی پشاور سرکل کی کوششوں سے جائیداد کا تنازعہ باہمی افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق درخواست گزار کریم خان اور فریقِ مخالف حاجی رحمان، زیور خان، عبدالرحمان، عبید وغیرہ کے درمیان جائیداد کا تنازعہ درپیش تھا
ڈی ایس پی ریگی پشاور سرکل کی کوششوں سے جائیداد کا تنازعہ باہمی افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا

مزید خبریں
پشاور۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ڈی ایس پی ریگی پشاور سرکل کی کوششوں سے جائیداد کا تنازعہ باہمی افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق درخواست گزار کریم خان اور فریقِ مخالف حاجی رحمان، زیور خان، عبدالرحمان، عبید وغیرہ کے درمیان جائیداد کا تنازعہ درپیش تھا۔ درخواست گزار نے اپنا مسئلہ پولیس کے سامنے پیش کیا۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی وژن کے مطابق اور ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی ریگی مظفر شاہ خان نے فریقین کو دفتر طلب کرکے ان کا مؤقف تفصیل سے سنا اور باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور گفت و شنید کے ذریعے مذکورہ جائیداد کا تنازع خوش اسلوبی سے حل کر دیا۔مسئلہ حل ہونے پر دونوں فریقین نے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ڈی ایس پی ریگی مظفر شاہ خان کا شکریہ ادا کیا۔








