ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ،ریسکیو 1122 پشاور کے خصوصی انتظامات

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر ریسکیو 1122 پشاور نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق امتحانی مراکز کے باہر ایمبولینسز، تربیت یافتہ اہلکار اور ضروری طبی سامان موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی یا طبی صورتحال کی صورت میں امیدواروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

پشاور۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر ریسکیو 1122 پشاور نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق امتحانی مراکز کے باہر ایمبولینسز، تربیت یافتہ اہلکار اور ضروری طبی سامان موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی یا طبی صورتحال کی صورت میں امیدواروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔امتحانی عملے، امیدواروں اور ان کے والدین کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کےلیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امتحانی مراکز کے باہر موجود ہیں۔