پنجاب ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق1685زخمی
پنجاب ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق1685زخمی

مزید خبریں
لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1388ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 794 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 891 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 944 ڈرائیوز،84کم عمرڈرائیور، 575 مسافراور175پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ228 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت312متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 100حادثات میں 104متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد75حادثات میں 87متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1694متاثرین میں 1312مرد اور382خواتین شامل ہیں۔








