پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 68 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 68 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 دسمبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 68 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 66 کروڑ 63 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ …

کراچی۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 68 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 دسمبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 68 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 66 کروڑ 63 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 6 ارب 2 کروڑ 4 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ متذکرہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر پاکستان انٹرنیشنل بانڈز سے ہونے والی آمدنی 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی وجہ سے بڑھ کر 14 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

Leave a Reply