ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمرا نیویارک پہنچ گئے
ایرانی وزیرِ خارجہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

مزید خبریں
نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمرا نیویارک پہنچ گئے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق امریکا کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پہنچنے پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل ناظم الامورغلام حسین درزی نے ان کا استقبا ل کیا۔قبل ازیں نیویارک آتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے دوحہ میں مختصر قیام کیا اور وہاں قطری حکام کے ساتھ علاقائی صورتحال پر مشاورت کی۔ ارنا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوامِ متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ سربراہی اجلاس میں شریک متعدد حکام اور وزرائے خارجہ سے بات چیت اور مشاورت کریں گے۔







