وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔ 15دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان ٹیکس چور ہیں انہوں نے اثاثے چھپائے‘ وہ اعتراف جرم کر چکے ہیں‘ مختلف ٹی وی چینلز پر آج صبح سے تبصرے کئے جارہے ہیں کہ عمران خان کے پاس پبلک عہدہ نہیں‘ وہ 2002ءمیں بھی رکن قومی اسمبلی تھے اور پبلک عہدہ ان کے پاس تھا‘ سابق وزیراعظم کو صرف اقامہ کی …

اسلام آباد۔ 15دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان ٹیکس چور ہیں انہوں نے اثاثے چھپائے‘ وہ اعتراف جرم کر چکے ہیں‘ مختلف ٹی وی چینلز پر آج صبح سے تبصرے کئے جارہے ہیں کہ عمران خان کے پاس پبلک عہدہ نہیں‘ وہ 2002ءمیں بھی رکن قومی اسمبلی تھے اور پبلک عہدہ ان کے پاس تھا‘ سابق وزیراعظم کو صرف اقامہ کی بنیاد پر نکالا گیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج صبح سے میں دیکھ رہا ہوں کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات کے فیصلے کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینل تبصرہ کر رہے ہیں کہ عمران خان کے پاس کوئی پبلک عہدہ نہیں رہا وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں وہ 2002ءمیں پبلک آفس ہولڈر اور رکن قومی اسمبلی تھے، ان کے پاس صرف ایک نشست تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ میں ٹیکس چور ہوں اور اثاثے بھی چھپائے تھے، عمران خان نے اعتراف جرم کیا اور جرمانے کے ساتھ اپنے دستخطوں سے ٹیکس کا جرمانہ بھی ادا کیا، ان کے اس بیان کو اخبارات نے شائع کیا اس کو دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply