جرمن فٹ بال لیگ (بنڈس لیگا) کے کلب بورسیا مونسن گلاڈباخ نے سیزن کے مایوس کن آغاز اور مسلسل 4 شکستوں کے بعد 53 سالہ الیگزینڈر بلیسن کو 2028 تک کے معاہدے پر نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق وہ یوگین پولانسکی کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے جنہیں محض 3 میچوں کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جبکہ عبوری کوچ یان مورٹز لِشٹے …
بغیر کسی فتح کے آغاز کے بورسیا مونسن گلاڈباخ نے الیگزینڈر بلیسن کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

مزید خبریں
برلن۔23ستمبر (اے پی پی):جرمن فٹ بال لیگ (بنڈس لیگا) کے کلب بورسیا مونسن گلاڈباخ نے سیزن کے مایوس کن آغاز اور مسلسل 4 شکستوں کے بعد 53 سالہ الیگزینڈر بلیسن کو 2028 تک کے معاہدے پر نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق وہ یوگین پولانسکی کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے جنہیں محض 3 میچوں کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، جبکہ عبوری کوچ یان مورٹز لِشٹے کی زیر نگرانی کلب کو گزشتہ ہفتے مائنز کے خلاف 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس وقت گلاڈباخ 4 میچوں میں صفر پوائنٹ اور 16 گول کھا کر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے موجود ہے۔الیگزینڈر بلیسن اس سے قبل سینٹ پاؤلی کے کوچ رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے 2024 میں ذمہ داریاں سنبھالیں اور کلب کو ٹاپ فلائٹ میں برقرار رکھا، جبکہ اس سے قبل وہ بیلجیئم کے کلب کے وی اوستندے، یونین سینٹ گیلوئس اور اٹلی کے کلب جینووا کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔
یونین سینٹ گیلوئس کے ساتھ انہوں نے 2024 میں بیلجین کپ بھی جیتا تھا۔ الیگزینڈر بلیسن کی زیر نگرانی بورسیا مونسن گلاڈباخ اپنا پہلا میچ انٹرنیشنل بریک کے بعد 11 اکتوبر کو کولون کے خلاف کھیلے گی۔







