اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا ، پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہاﺅسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ وہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں …
ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا ، پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہاﺅسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ وہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں فزیکل پلاننگ کے66 کروڑ 33 لاکھ 56ہزار روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے والٹن لاہور میں واقع سول سروسز اکیڈمی کی پہلی منزل کی تعمیر کے لیے14 کروڑ 5 لاکھ 54 ہزار روپے لاگت کا منصوبہ پیش کیا جس میں کلاس رومز کی تعداد میں اضافے ، کمپیوٹر لیبارٹریوں کی تعمیر کے علاوہ رہائشی کمروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز شامل ہے تاکہ امتحانی افسران کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ جدید سہولیات دی جا سکیں جو اس وقت ناکافی ہیں۔ اجلاس نے منصوبہ کی منظوری دیدی۔








