اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کی مدد سے دوستانہ ماحول میں ٹیکسوں کی وصولی اور ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے پر یقین رکھتی ہے۔ وہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے سینئر نائب صدر ناصر مرزا کی قیادت میں جمعہ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کی مدد سے دوستانہ ماحول میں ٹیکسوں کی وصولی اور ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے پر یقین رکھتی ہے۔ وہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے سینئر نائب صدر ناصر مرزا کی قیادت میں جمعہ کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاجروں اور کاروباری برادری کے تعاون کو محصولات بڑھانے کے حوالہ سے حکومتی کوششوں میں اہم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی محصولات میں 20 فیصد تک نمو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نومبر کے مہینے میں اس میں 24 فیصد بہتری رہی ہے، یہ ایک مثبت رجحان ہے اور اسے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے جاری رہنا چاہئے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی اس لئے ہم نئے ٹیکس گزاروں کو سسٹم میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔








