بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 21 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں مجموعی طور پر 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اسلامی بینکاری کے شعبہ کی طرف سے قرضوں کے اجراءکی شرح میں 51 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دس سال کے دوران نجی شعبہ کو جاری …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں مجموعی طور پر 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اسلامی بینکاری کے شعبہ کی طرف سے قرضوں کے اجراءکی شرح میں 51 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دس سال کے دوران نجی شعبہ کو جاری کئے گئے قرضوں کی شرح میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک اعشاریوں کی بہتری، کم شرح سود اور بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے حکومتی پیپرز میں سرمایہ کاری کی بجائے نجی شعبہ کو قرضوں کے اجراءمیں فوقیت کی وجہ سے قرضوں کے اجراءکی شرح میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply