وزیر مملکت ماروی میمن کی ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیر اہتمام شاک رسپانسو سوشل پروٹیکشن پر اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں شرکت

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور سیکرٹر ی بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیر اہتمام شاک رسپانسو سوشل پروٹیکشن پر اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ قائم مقام کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایف پی کیتھرین اینا ایم گھوس، ہیڈ آف نیوٹریشن ڈبلیو ایف پی سیلیہ گرینز اور ممبر آپریشنز این …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور سیکرٹر ی بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیر اہتمام شاک رسپانسو سوشل پروٹیکشن پر اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ قائم مقام کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایف پی کیتھرین اینا ایم گھوس، ہیڈ آف نیوٹریشن ڈبلیو ایف پی سیلیہ گرینز اور ممبر آپریشنز این ڈی ایم اے بریگیڈیئر مختار احمد بھی مشاورتی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس کا مقصد تباہی و خطرات سے بچنے کے انتظام، انسان دوستی اور سماجی تحفظ سے متعلقہ کلیدی عوامل کو زیر بحث لانا تھا تاکہ ملک میں شاک رسپانسو سوشل پروٹیکشن سسٹم پر تیزی سے کام کرنے کیلئے موثر تعاون اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اجلاس میں ڈبلیو ایف پی نے آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ رپورٹ کے نتائج پیش کئے جس نے پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران امداد اور سماجی تحفظ کے نظام کے مابین تعلق کو ظاہر کیا۔ پریزنٹیشن میں ہنگامی صورتحال کے دوران مالی امداد فراہم کرنے کے پروگراموں کو موجودہ سماجی تحفظ کے پروگراموں کے تحت منظم شاک رسپانسو پلیٹ فارم پر منتقل کرنے سے متعلق کئی حکمت عملیوں کی نشاندہی کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply