اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے 148.6 ارب روپے کی لاگت سے عبدالحکیم۔لاہور موٹروے سمیت متعدد شاہراتی منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت کے مطابق کرنے کیلئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے یہ ہدایات جمعہ کو ان منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے موقع پر بریفنگ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیں۔ چیئرمین …
وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کی عبدالحکیم۔لاہور موٹروے سمیت متعدد شاہراتی منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کیلئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم نے 148.6 ارب روپے کی لاگت سے عبدالحکیم۔لاہور موٹروے سمیت متعدد شاہراتی منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت کے مطابق کرنے کیلئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے یہ ہدایات جمعہ کو ان منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے موقع پر بریفنگ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیں۔ چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک، وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ این ایچ اے کے ممبرموٹرویز ساﺅتھ منصور احمد سروہی نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر مواصلات نے کہا کہ قومی شاہرات اور موٹرویز ملکی معاشی اور معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار اداکرتی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ قومی شاہرات اور موٹرویز کے زیر تعمیر منصوبوں کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد۔ملتان اور عبدالحکیم۔لاہور موٹروے کی شیڈول کے مطابق تعمیر یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل اور جدید تعمیراتی تکنیک بروئے کار لائی جائیں۔








