عوامی مقامات اور دیگر اہم مقامات پر صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،ڈسٹرکٹ مینیجر اوکاڑہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ احمد سلیم چشتی کی مشترکہ ہدایات پر تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کا جامع اور بھرپور آپریشن جاری ہے

اوکاڑہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ احمد سلیم چشتی کی مشترکہ ہدایات پر تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کا جامع اور بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ مینیجر علی رضا کی زیرِ قیادت جبکہ سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان ظفر اور تحصیل مینیجر نعمان راشد کی زیرِ نگرانی ستھرا پنجاب ایجنسی کی صفائی ٹیمیں تحصیل بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے فرائض انجام دے رہی ہیں صفائی ٹیموں کی جانب سے اہم شاہراہوں، بازاروں، گلیوں، محلوں، گرین بیلٹس، عوامی مقامات اور دیگر اہم مقامات پر صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں صفائی آپریشن کے دوران دستی صفائی، گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا عمل، نالیوں کی صفائی، گرین بیلٹس کی صفائی، سڑکوں اور عوامی مقامات کی دھلائی سمیت مختلف صفائی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اس کے علاوہ عارضی کلیکشن پوائنٹس پر جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو بروقت اٹھا کر مقررہ ڈمپ سائٹ تک منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ شہر اور آبادیوں میں صفائی کا معیار برقرار رکھا جا سکے اور کچرے کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے صفائی ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں میں صفائی کے بعد سڑکوں اور عوامی مقامات کی دھلائی بھی کی جا رہی ہے جبکہ نالیوں سے گندگی اور رکاوٹیں دور کرکے نکاسی آب کے نظام کو بہتر رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں گرین بیلٹس اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے دوسری جانب سموگ آگاہی مہم بھی جاری ہے جس کے تحت شہریوں کو سموگ کے ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں میں مفت فیس ماسکس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں اور انہیں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے صفائی کا خیال رکھنے، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالنے اور سڑکوں و گلیوں میں کچرا نہ پھینکنے کی ترغیب دی جا رہی ہے ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے صفائی آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں سارکو افسران کی جانب سے صفائی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور جمع ہونے والے کچرے کو بروقت کلیکشن پوائنٹس سے اٹھا کر ڈمپ سائٹ منتقل کیا جائے حکام کے مطابق ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں صفائی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے  گا