گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تھانہ میں سپورٹس گالا شروع ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے طالبات کھلاڑیوں میں انصاف ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے سپورٹس کا سامان تقسیم کیا
ملاکنڈ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تھانہ میں سپورٹس گالا شروع ہوگیا

مزید خبریں
ملاکنڈ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تھانہ میں سپورٹس گالا شروع ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے طالبات کھلاڑیوں میں انصاف ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے سپورٹس کا سامان تقسیم کیا۔ڈی سی ملاکنڈ نے کالج کے ہاسٹل، بے بی کیئر یونٹ، کلاس رومز اور مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پرنسپل کو یقین دلایا کہ کالج، طالبات اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔پرنسپل پروفیسر ثروت وہاب نے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، انصاف ویلفیئر آرگنائزیشن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر اور اعجاز خان کا شکریہ ادا کیا۔ڈی سی نے کہا کہ طالبات کو نصاب کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے عنقریب کالج کا تفصیلی دورہ کرنے، صوبائی سطح پر پوزیشن لینے والی طالبات کو انعام دینے اور نادار طالبات کی ہر ممکن مدد کا اعلان بھی کیا.








