کمشنر فیصل آباد کی انٹر سالانہ امتحان میں طالبہ امامہ محمد کو1150 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن لینے پر مبارکباد

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹر سالانہ امتحان پری انجینئرنگ گروپ میں ڈویژنل پبلک سکول برائے گرلز کی طالبہ امامہ محمد کو1150 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن لینے پر مبارکباددی

فیصل آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹر سالانہ امتحان پری انجینئرنگ گروپ میں ڈویژنل پبلک سکول برائے گرلز کی طالبہ امامہ محمد کو1150 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن لینے پر مبارکباددی۔انہوں نے طالبہ کو میڈل پہنایا اور سرٹیفکیٹ دیا۔انہوں نے طالبہ کے والدین کو بھی مبارکباد دی جبکہ سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ذہین طالب علم ہمارا سرمایہ ہیں اور ڈی پی ایس گرلز کی طالبہ نے انٹر امتحان پری انجینئرنگ گروپ میں پوزیشن لیکر سر فخر سے بلند کیاہے۔اس موقع پر طالبہ اور ان کے والدین نے حوصلہ افزائی پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ اداکیا۔ڈائریکٹر سکولز سیل آصف چوہان،پرنسپل ڈی پی ایس عالیہ چٹھہ ودیگر موجود تھے۔