شتون کلچر ڈے کے موقع پر صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد تمام پشتون بہن بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ثقافت امن، محبت، رواداری، مہمان نوازی، بہادری اور اعلی اخلاقی اقدار کا حسین امتزاج ہے، جو صدیوں پر محیط ایک شاندار تاریخ اور تہذیبی ورثے کی عکاس ہے
پشتون ثقافت امن، محبت، رواداری، مہمان نوازی، بہادری اور اعلی اخلاقی اقدار کا حسین امتزاج ہے، مینا مجید بلوچ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):پشتون کلچر ڈے کے موقع پر صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد تمام پشتون بہن بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ثقافت امن، محبت، رواداری، مہمان نوازی، بہادری اور اعلی اخلاقی اقدار کا حسین امتزاج ہے، جو صدیوں پر محیط ایک شاندار تاریخ اور تہذیبی ورثے کی عکاس ہے۔بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، جہاں پشتون اور بلوچ برادریاں صدیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتے میں جڑی ہوئی ہیں۔ صوبے کی ترقی، امن اور خوشحالی میں پشتون عوام کا کردار قابلِ قدر ہے۔ پشتون کلچر ڈے ہمیں اپنی ثقافتی شناخت اور روایات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں تمام اقوام کے درمیان اتحاد، یکجہتی، برداشت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کا پیغام دیتا ہے۔بطور صوبائی وزیر میں پشتون قوم کی اپنی ثقافت، تاریخ، زبان اور دھرتی سے محبت کو سلام پیش کرتی ہوں اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہوں کہ بلوچستان کی تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا احترام ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہماری مختلف ثقافتیں ہی بلوچستان کی اصل خوبصورتی اور طاقت ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہماری اس خوبصورت دھرتی کو ہمیشہ امن، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائے اور تمام اقوام کو محبت و اخوت کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔








