چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں عدالتی و انتظامی امور کی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی سربراہی میں عدالتی و انتظامی امور کی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کےحوالے سے اجلاس

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 23 ستمبر (اے پی پی):چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں عدالتی و انتظامی امور کی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر جج عدالت عظمیٰ جسٹس رضا علی خان، جج عدالت عظمیٰ جسٹس خالد یوسف چوہدری، رجسٹرار عدالت عظمیٰ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔ڈائریکٹر آئی ٹی نے چیف جسٹس اور ججز کو عدالت عظمیٰ میں متعارف کرائے گئے اور زیرتکمیل جدید سافٹ ویئرز اور ڈیجیٹل نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ان جدید نظاموں میں بالخصوص عوامی سہولت ڈیسک/پورٹل، انتظامی ڈیش بورڈ، کتب خانہ انتظامی نظام، اکاؤنٹس سافٹ ویئر، نیٹ ورک آپریشن مرکز اور ای-عدالتیں شامل ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان جدید سہولیات کا مقصد عدالتی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر، تیز رفتار اور شفاف بنانا ہے جبکہ وکلاء اور سائلین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا بھی ان اقدامات کا اہم مقصد ہے۔چیف جسٹس نے اب تک ہونے والی ڈیجیٹل ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اسے سراہا اور جدید سافٹ ویئرز اور ڈیجیٹل نظام کے استعمال سمیت جاری منصوبوں کو مرحلہ وار مکمل کرنے کی منظوری دی۔ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وکلا اور سائلین کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر معلومات فراہم کرنے والے عوامی سہولت ڈیسک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ای- عدالتوں، ایل ای ڈی ڈسپلے نظام اور ای-پیپر بکس سمیت دیگر جدید اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں عدالت عظمیٰ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ وکلاء اور سائلین کو بروقت، آسان اور شفاف عدالتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں جاری آئی ٹی اصلاحات کو سینئر جج عدالت عظمیٰ جسٹس رضا علی خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھانے اور مستقبل میں بھی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا ۔








