مردان ،رنگ روڈ پر ڈمپر کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق،دو افراد شدید زخمی

مردان میں رنگ روڈ رنڑا ہوٹل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ میں میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے

پشاور۔ 23 ستمبر (اے پی پی):مردان میں رنگ روڈ رنڑا ہوٹل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ میں میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم نے فوری طورپر جائے وقوعہ پہنچ کر جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا ۔جاں بحق شخص کی شناخت 60 سالہ شاہ زمان ساکن سواڑیان کے نام سے ہوئی ہےجبکہ زخمیوں میں 30 سالہ شفیق ساکن کاٹلنگ اور رکشہ ڈرائیور اسلم نامعلوم مقام شامل ہیں۔