پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.639 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.639 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,092 کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.639 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد6,367 رہی۔ سب سےزیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت1.246 بلین روپے …

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.639 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,092 کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.639 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد6,367 رہی۔ سب سےزیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت1.246 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 867.226 ملین روپے، ڈبلیوٹی آی خام تیل کے سودوں کی مالیت700.845 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 420.796 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت131.315 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 69.738 ملین روپے، ایس این پی 500 کے سودوں کی مالیت 63.423 ملین روپے، ڈی جے آی اے کے سودوں کی مالیت 59.613 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 43.029 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 36.227 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت1.520 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply