لیونل میسی اور نیمار کے بعد ارجنٹائن اور برازیل میں نمبر 10 کی شرٹ کے نئے دعویداروں کی تلاش شروع

جنوبی امریکاکی دو سب سے بڑی فٹ بال قوتیں برازیل اور ارجنٹائن فیفا ورلڈ کپ 2026کے اختتام کے بعد نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں جہاں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ لیونل میسی اور نیمار کے بعد دونوں ٹیموں کی تاریخی نمبر 10 شرٹ کا نیا وارث کون ہوگا۔ای ایس پی این کے مطابق برازیل میں عالمی کپ کے کوارٹر فائنل سے قبل ناروے کے ہاتھوں غیر …

بیونس آئرس۔24ستمبر (اے پی پی):جنوبی امریکاکی دو سب سے بڑی فٹ بال قوتیں برازیل اور ارجنٹائن فیفا ورلڈ کپ 2026کے اختتام کے بعد نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں جہاں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ لیونل میسی اور نیمار کے بعد دونوں ٹیموں کی تاریخی نمبر 10 شرٹ کا نیا وارث کون ہوگا۔ای ایس پی این کے مطابق برازیل میں عالمی کپ کے کوارٹر فائنل سے قبل ناروے کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کے بعد نیمار کا دور ختم ہو چکا ہے۔ ہیڈ کوچ کارلو اینچلوٹی نے آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف آنے والے میچوں کے لیے نیمار کو سکواڈ سے باہر کر کے ایک نئی نوجوان ٹیم تشکیل دینے کا اشارہ دے دیا ۔

نیمار کے بعد ٹیم کی حملہ آور لائن میں ذمہ داری وینس جونیئر اور رافیناکے کندھوں پر ہوگی جبکہ مڈفیلڈ کو مضبوط بنانے کے لیے گیبریل بونٹیمپو، برینو بیڈون، مارٹینیلی، اینڈریو سانتوس اور ڈگلس لوئز جیسے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ارجنٹائن کے عظیم کپتان لیونل میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس میں بینن کے خلاف اپنا الوداعی میچ کھیلیں گے۔ کوچ لائل سکالونی اب لیونل میسی کے بغیر ارجنٹائن کے مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ارجنٹائن کے پاس نمبر 10کے لیے پہلی اور اہم ترین امید اطالوی کلب کومو کی نمائندگی کرنے والے نکو پاز ہیں جو سیری اے میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ فیورینٹینا کے فرانکو ماسٹانٹوانو اور ریور پلیٹ کے تھیاگو الماڈا بھی اس تاریخی جرسی اور کردار کے مضبوط امیدواروں کے طور پر سامنے آ رہے ہیں جبکہ جولیان الواریز بھی اٹیکنگ لائن میں مرکزی کردار ادا کرتے رہیں گے۔اب برازیل اور ارجنٹائن دونوں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے جہاں نوجوان ستارے ان عظیم کھلاڑیوں کی چھوڑی ہوئی جگہ پُر کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

مزید خبریں