چینی صدر دورے پر امریکا پہنچ گئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کے ہمرا خود فوجی اڈے پر خیر مقدم کیا

چینی صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے،امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب واقع اینڈریوز ملٹری بیس پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کا استقبال کیا۔

واشنگٹن۔24ستمبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے،امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب واقع اینڈریوز ملٹری بیس پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کا استقبال کیا۔ بی بی سی کے مطابق یہ 1962 کے بعد پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی صدر نے ذاتی طور پر کسی غیر ملکی رہنما کا فوجی اڈے پر استقبال کیا ہو، اس سے قبل اُس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی نے برطانوی وزیر اعظم ہیرالڈ میکملن کا ایک فوجی اڈے پر خیرمقدم کیا تھا۔

چینی صدر کے خیرمقدم کے لیے غیر معمولی طور پر وسیع فوجی انتظامات کیے گئے ۔ عام طور پر سرکاری دوروں پر آنے والے غیر ملکی رہنما وائٹ ہائوس کے شمالی داخلی دروازے سے داخل ہوتے ہیں اور ان کا استقبال وہاں کیا جاتا ہے جبکہ غیر رسمی ملاقاتوں میں انھیں کسی نسبتاً کم نمایاں راستے سے اندر لایا جاتا ہے،تاہم چینی صدر شی جن پنگ کے لیے اختیار کیا گیا طریقہ کار ان دونوں روایات سے مختلف تھا۔

یہ غیر معمولی استقبال اس اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کو دے رہی ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان مصنوعی ذہانت، دوطرفہ تجارت، ایران سے متعلق کشیدگی اور تائیوان پر بیجنگ کے دعوے سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال مئی میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کا دورہ کیا تھا تو انھیں اس نوعیت کا خصوصی استقبال نہیں ملا تھا، جس سے موجودہ دورے کی سفارتی اہمیت مزید نمایاں ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں